مہر خبررساں ایجنسی نےاکونومیسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ ملک سلمان کے حکم سے سعودی عرب کے صنعتی شہر نیوم ميں پہلے چرچ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کے شاہی دربار کے اعلی اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے حکم سے سعودی عرب میں پہلے کلیسا کی تعمیر نیوم شہر میں کی جائے گی جس کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگيا ہے۔ شاہی دربار کے اہلکار کے مطابق کلیسا کی تعمیر میں ولیعہد محمد بن سلمان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ادھر عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اوراس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان سرزمین وحی پر مغربی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں۔ جس پر عرب ممالک اور عالم اسلام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ سعودی عرب نے امریکی اشاروں پر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا جس کے تحت سعودی عرب میں درجنوں سنیما گھر بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جن کا ٹھیکہ ایک امریکی کمپنی نے حاصل کرلیا ہے ۔ سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ مشترکہ فلمیں بنانے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے۔ سعودی رعب نے عورتوں کو اسٹیڈیم میں کھیل کو مشاہدہ کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے جبکہ سعودی عرب کے تعلیمی نظام میں بھی تبدیلی شروع ہوگئي ہے سعودی عرب وہابی گمراہ نظریہ کو ترک کرکے مغربی نظریات کی جانب گامزن ہے۔
آپ کا تبصرہ